روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کے تحت کام کرنے والے بچوں کے شعبہ نے منفرد اور پُر کشش انداز میں معلومات کو بچوں تک پہنچانے کے لیے دسیوں مختصر کہانیاں شائع کی ہیں جن میں قرآنی واقعات، اہل بیت اطہار علیھم السلام کے حالات زندگی، داعش کے خلاف جنگ کرنے والے جوانوں کے کارنامے اور مختلف اخلاقی و تربیتی موضوعات شامل ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ سائنسی معلومات پر مشتمل کہانیوں کو بھی بچوں کے لیے شائع کیا جاتا ہے اور ان تمام کہانیوں میں ہر تحریر کو بچوں کی فکری سطح کے مطابق ڈھالا جاتا ہے تاکہ بچے ان سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کر سکیں اور خود کو مستقبل کے لیے تیار کرسکیں۔