حضرت فاطمہ(س) کی مخفیانہ تدفین۔۔۔۔۔۔

حضرت زہرا سلام الله علیہا کی وصیت کے مطابق آپ کو رات کی تاریکی میں دفن کیا گیا ۔ حضرت زہرا سلام الله علیہا کی شہادت نے غم پیغمبر کو تازہ کردیا تھا ۔ مدینہ پر رات کا اندھیرا چھایا ہوا تھا ، عوام یہ افسوس کرتے کرتے سو گئے تھے کہ ہم نے پیغمبر کی وصیت پر عمل کیوں نہیں کیا! مہاجر و انصار اس لئے خاموش تھے کہ فاطمہ ہم سے مدد مانگتی رہیں مگر ہم مدد نہ کر سکے ۔ گویا مدینہ پر سنناٹا چھایا ہوا تھا۔

۱۳/ جمادی الاول یا ۳/ جمادی الثانی تھی، رات کا وقت تھا، ایک چھوٹا سا قافلہ پیغمبر کی امانت یعنی حضرت زہرا سلام الله علیہا کے جنازہ کو آخری منزل کی طرف لے جا رہا تھا ۔ جنازہ میں شرکت کرنے والوں کی تعداد اتنی کم تھی کہ انھیں انگلیوں پر گنا جا سکتا تھا۔ جب کہ پیغمبر کی پیروی کا دعویٰ کرنے والوں سے مدینہ چھلک رہا تھا۔

اس طرح حضرت زہرا سلام الله علیہا کو ایک مخفیانہ طور پر دفن کیا گیا۔ کچھ لوگوں نے روایت کی ہے کہ جب حضرت علی علیہ السلام نے حضرت زہرا سلام الله علیہا کو دفن کردیا تو پیغمبر اسلام سے خطاب کرتے ہوئے عرض کیا کہ اے پیغمبر خدا! آپ کے بعد امت نے کیاکیا اس کے بارے میں فاطمہ سے ہی معلوم کرلینا۔

اس وقت شدت غم سے مولا کا دل بھر گیا اور آپ نے بہت زیادہ گریہ کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: