روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کے ایامِ شہادت کے حوالے سے شعبہ سادۃ الخدم کی طرف سے مجلس عزاء…...

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں سادۃ الخدم کے شعبہ کی طرف سے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی المناک شہادت کا اھل بیت نبوی اور حضرت عباس علیہ السلام کو پرسہ پیش کرنے اور ایام فاطمیہ میں حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کی مقدس سیرت اور مصائب کو بیان کرنے کے لیے تین روضہ مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ۔

یہ مجالس 13 جمادی الاول سے 15 جمادی الاول 1438ھ تک ہر روز روضہ مبارک کے صحن میں منعقد ہوئی کہ جس سے مولانا سید مضر القزويني نے خطاب کیا اور حضرت فاطمہ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں روایات و آیات کی روشنی میں گفتگو کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: