جرمن سفیر کا الکفیل ہسپتال  کا دورہ.........

عراق میں تعینات جرمنی کے سفیر (فرانتس يوزيف كريمب) نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ الکفیل ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں موجود طبی خدمات کو دیکھنے کے بعد الکفیل ہسپتال کو عراق کا بہترین ہسپتال قرار دیا۔

بروز منگل (16جمادى الأولى 1437ھ)بمطابق(14فروری 2017ء) کو جب جرمن سفیر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال میں پہنچے تو حرم کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر اور الکفیل ہسپتال کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے ان کا استقبال کیا۔ جرمن سفیر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور ہسپتال میں موجود جدید ترین طریقہ علاج اور خدمات کو سراہا۔

جرمن سفیر کو ہسپتال کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی جس میں الکفیل ہسپتال کے منصوبے کی ابتداء سے اب تک کی پراگرس کو مختصر طور پر بیان کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: