تیرھویں سالانہ بین الاقوامی کتابی نمائش ’’معرض کربلا‘‘ کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں

ربیع الشھادۃ عالمی سیمینار کے ضمن میں لگائی جانے والی کتابی نمائش معرض کربلا کی تیاریاں گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہیں اور اب تک بہت سے امور کو حتمی شکل بھی دے دی گئی ہے۔

تیرھویں سالانہ بین الاقوامی کتابی نمائش معرض کربلا کے انچارج سید میسر حکیم نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے نمائش کے انعقاد کی تیاریوں کو کافی حد تک حتمی شکل دے دی گئی ہے سینکڑوں ناشرین اب تک اس نمائش میں شرکت کے لیے ہم سے رابطہ بھی کر چکے ہیں اور نمائش کو گزشتہ سالوں سے زیادہ وسعت دینے کے لیے اقدامات بھی کیے جا چکے ہیں۔

اس سال یہ نمائش 24 اپریل سے شروع ہو گی اور 15 روز تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اس نمائش میں 211 کتابی اداروں نے شرکت کی تھی اور 3000 مربع میٹر پہ پھیلی ہوئی نمائش گاہ میں ہزاروں عناوین پر مشتمل کتابوں کو نمائش کے لیے رکھا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: