جیکٹس نامی نمائش میں الکفیل امنیہ سب کی نظروں کا مرکز بنا رہا.....

ٹیلی کیمینیکیشن کے حوالے سے بغداد میں جیکٹس کے نام سے ہونے والی دوسری سالانہ نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی موبائل فون وانٹرنیٹ کمپنی ’’الکفیل امنیہ‘‘ نے بھی شرکت کی اور اپنی مصنوعات کو نمائش کے لیے رکھا15 تا 20 فروری 2017ء تک جاری رہنے والی اس نمائش میں الکفیل امنیہ تمام لوگوں کی نظروں کا مرکز بنا رہا اور لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے الکفیل امنیہ کی مصنوعات اور موبائل سیٹوں کی خریداری کی۔

واضح رہے وزارت اتصالات کی سرپرستی میں ہونے والی اس نمائش میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں نے شرکت کی کہ جہاں الکفیل امنیہ اپنا معیار اور مضبوط وجود ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: