روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) نے حرم کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ عسکری رضاکاروں(اللّواء التاسع/ الحشد الشعبيّ/ منظمة بدر) میں سے دس شھداء کی مشترکہ فاتحہ خوانی و مجلس ترحیم میں شرکت کی کہ جو گزشتہ دنوں تکریت کے نواحی علاقے الدور میں داعشی دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے۔
(17 فروری 2017ء) کو شہید ہونے والے ان شھداء میں سے 8 کا تعلق کربلا سے تھا ان سب شھداء کی مشترکہ فاتحہ خوانی کربلا کے علاقہ الحر الریاحی میں منعقد ہوئی جس میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شھداء کے لواحقین کو تعزیت پیش کی۔