روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا سٹورز سیکشن.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ترقی اور تعمیر و توسیع کے پیش نظر (2010ء) میں باقاعدہ طور پر ایک سٹورز سیکشن کی بنیاد رکھی گئی جس کو حرم کے تمام شعبوں کی اشیاء کو حفاظت سے رکھنے اور ضرورت کے وقت ان کو فراہم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔

مذکورہ سیکشن نے سامان کو سٹور کرنے کے لیے ابتداء ہی سے جدید ترین طریقوں اور مشینری کو بروئے کار لایا جس کی بدولت ان سٹورز میں عراق کے جدید ترین سٹورز کی حیثیت اختیار کر لی اور ساتھ ہی عراق میں سٹوریج کے ہر شعبہ میں جدت و ٹیکنالوجی کے استعمال کی بنیاد رکھی۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر ادارہ کے لیے چاہے حکومتی ہو یا غیرحکومتی ایک سٹور کا ہونا ضروری ہے کہ جس میں مختلف اقسام کے ضروری سامان اور مواد کو محفوظ کیا جا سکے جب کربلا مقدسہ میں موجود مقامات مقدسہ (کہ جن میں سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام بھی ہے )کو ادارہ شرعیہ کے سپرد کیا گیا تو خدماتی، فکری اور انجینئرنگ کئی قسم کے دسیوں سیکشن بنائے گئے پس ضروری ہو گیا تھا کہ سٹور کا ایک سیکشن بھی بنایا جائے کہ جس میں سامان اور مواد کو محفوظ کیا جا سکے اور اس کی جانچ پڑتال بھی کی جا سکے۔

یہ سیکشن مندرجہ ذیل شعبوں اور ان کے متعلقہ یونٹوں کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا ہے ۔

قالین وغیرہ کا شعبہ: یہ شعبہ مختلف اقسام کے قالینوں،پردوں اور چادروں وغیرہ کی دیکھ بھال کرتا ہے اور درج ذیل یونٹوں کی مدد سے اپنا کام انجام دیتا ہے

قالین کا یونٹیہ یونٹ تمام قالینوںکو سٹور سے نکالنے اور واپس ترتیب کے ساتھ رکھنے کی ذمہ داری ادا کرتا ہے اور ان کی صفائی ستھرائی اور حفاظتی امور کو انجام دیتا ہے۔

کمبلوں اورمختلف سائز کی چادروں کاکا یونٹ یہ یونٹ تمام کمبلوں، چادروں اور لحافوں وغیرہ کا مسئول ہے اور اس کے ساتھ تمام شامیانوں اور ان کے ملحقات کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی اس یونٹ کو دی گئی ہے۔

ہاتھ سے بنے قالینوں کاکا یونٹیہ یونٹ تمام ہاتھ سے بنی ہوئی چٹائیوںاورقالینوں کا مسئول ہے اور چونکہ یہ مختلف اقسام کے ہوتے ہیں اس لیے ہر قسم کے لحاظ سے مناسب حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

مرمت اور حفاظت کا یونٹ یہ ایک چھوٹی سی ورکشاپ ہے کہ جس میں پھٹے ہوئے قالینوں اور چٹائیوںکی مرمت کی جاتی ہے اور اس طرح کی نئی اشیاء بھی تیار کی جاتی ہیں اور اسی طرح اس یونٹ میں خیموں اور شامیانوں کی مرمت بھی کی جاتی ہے۔

ادارتی شعبہ :یہ شعبہ سیکشن کے اداری امورکو سنبھالتا ہے اور اس کے روز مرہ کام کی تفصیلات محفوظ کرتا ہے اور اسی طرح جنرل سیکرٹریٹ کی طرف سے سیکشن کے لیے کیے جانے والے فیصلوں اور دیئے گئے احکامات کی پیروی کرتا ہے اس کے علاوہ سیکشن کے تمام یونٹوں کے سٹوروں سے چیزیں نکالنے اور واپس رکھنے اور ان میں نئی چیزیں سٹور کرنے کے تمام کام کی نگرانی بھی کرتا ہے۔

مواد عامہ کا شعبہ : یہ شعبہ ان گوداموں کا مسئول ہے کہ جن میں روضہ مبارک میں روز مرہ استعمال ہونے والا سامان رکھا گیا ہے جیسے بجلی کا سامان اور عام استعمال کا دوسرا سامان وغیرہ اور اس کے علاوہ کچھ امانتیں بھی مختصر مدت کے لیے ان سٹوروں میں رکھی جاتی ہیں۔ اس شعبہ کے مندرجہ ذیل شعبے ہیں

سیکشنوں سے متعلقہ سامان کا یونٹیہ یونٹ روضہ مبار ک کے تمام سیکشنوں کے استعمال کا سامان سٹور کرتا ہے اور اس کے علاوہ وہ سامان بھی سٹور کرتا ہے کہ جس کے لیے کوئی خاص سٹور نہیں بنایا گیا۔

بجلی کے سامان کا یونٹ یہ یونٹ بجلی کے تمام سامان اور وائرلیس سیسٹم اور دوسرے تمام مواصلاتی سامان کا مسئول ہے اور اسی یونٹ کے تحت سامان لینے اور دینے کے وقت سامان کی ماہرین سے چیکنگ کروائی جاتی ہے۔

شیشے اور قیمتی اشیاء کا یونٹیہ یونٹ تمام قیمتی سازوسامان اور خام شیشے اور شیشے کی بنی ہوئی اشیاء کا مسئول ہے جیسے فانوس، قندیلیں، گلدان، اور بعض جدید آرائشی سامان وغیرہ کی دیکھ بھال اور مرمت کا کام اس یونٹ کے ماہر کریگر سرانجام دیتے ہیں۔

امانتوں کا یونٹ :یہ ایک گودام ہے جس میں روضہ مبارک کے تمام سیکشنوں کا سامان عارضی طور پر سٹور کیا جاتا ہے۔

اوزاروں کا یونٹ اس یونٹ کے سٹور میں اوزاروں کے طور پر استعمال ہونے والا سامان سٹور کیا جاتا ہے جیسے معماری، خراداور کارپینٹری وغیرہ کے اوزار۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: