نخیب میں تعینات عباس عسکری یونٹ کے جوانوں سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کی ملاقات.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ایک وفد نے بروز منگل(23جمادى الأولى 1438هـ)بمطابق (21فروری 2017ء) کو انبار کے نواحی علاقے نخیب میں تعینات عباس عسکری یونٹ کے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی بہادری و ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کیا۔

دینی امور کے سیکشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر مولانا شیخ عادل وکیل کی سربراہی میں حرم کے اس وفد نے اگلے مورچوں میں جوانوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان کی داعش کے خلاف بہادری اور فتح کو ہمیشہ کے لیے ناقابل فراموش قرار دیا۔

واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ احمد صافی(دام عزہ) کے خصوصی احکامات کے تحت روضہ مبارک کے خدام محاذ جنگ پہ سیکورٹی فورسز اور عسکری رضاکاروں سے ملتے ہیں اور ان کی ہر حوالے سے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: