مرکز تراث بصرہ کی ساتویں بین الاقوامی المصطفی کتابی نمائش میں شرکت.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تحت کام کرنے والے مرکز تراث بصرہ نے اپنی کتابوں اور دیگر منشورات کو نمائش کے لیے بصرہ یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی ساتویں سالانہ بین الاقوامی المصطفی کتابی نمائش میں رکھا ہے یہ نمائش شیعہ مزارات کے مرکزی سیکرٹریٹ اور بصرہ یونیورسٹی کے مشترکہ تعاون سے ہر سال لگائی جاتی ہے۔

مرکز تراث بصرہ نے اس نمائش میں دسیوں کتابیں، رسالے اور فولڈرات نمائش کے لیے پیش کیے ہیں کہ جن میں بصرہ کی تاریخ اور تہذیب و تمدن کے بارے میں لکھا گیا ہے نمائش کو دیکھنے والے افراد نے مرکز تراث بصرہ کی منشورات کو کافی سراہا اور بصرہ سے آگاہی حاصل کرنے کے لیے ان منشورات کو بہترین ذریعہ قرار دیا ۔

واضح رہے کہ یہ نمائش ہر سال جلیل القدر صحابی زيد بن صوحان(رضي الله عنه) کی تاریخ شھادت کے موقع پہ لگائی جاتی ہے کہ جس میں ملکی اور غیر ملکی کتابی اداروں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: