الکفیل پلانٹ نرسری میں دسیوں اقسام کے پودوں کی پنیری تیار ہو چکی ہے......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سروس سیکشن کی الکفیل پلانٹ نرسری میں موسم بہار کی آمد سے پہلے ہی دسیوں اقسام کے موسمی اور سدا بہار پودوں کی پنیری تیار کر لی گئی ہے کہ جو کربلا اور دوسرے شہروں کی بلدیہ کو فراہم کر دی جائے گی۔

ان پودوں میں بڑی تعداد پھولوں کے پودوں کی ہے جنھیں کربلا اور دوسرے شہروں کی سڑکوں کے کنارے لگایا جائے گا اور ان سے شہروں کی خوبصورتی میں بے پناہ اضافہ ہو گا۔

35 سے زیادہ اقسام کے ان پودوں میں (البتونيا) و(الأقحوان) و(اليلدز) وأشجار التفيشيا، أشجار الأكاسيا الفيستوليا، أشجار الصنوبر، أشجار الخرنوب، أشجار خفّ الجمل، أشجار البامبوكس الملساء، کے خوبصورت پودے بھی شامل ہیں۔

دسیوں سالوں تک باقی رہنے والے پودوں میں (الجهنّمي المطعّم) کا پودہ بھی شامل ہے کہ جو 60 سال سے زیادہ عرصہ تک سر سبز رہتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: