روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن پہ چھت تعمیر کرنے کا منصوبہ ہر حوالے سے مکمل ہو گیا ہے.

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے چیف انجینئر ضیاء مجید صائغ نے ایک پریس ریلیز میں اعلان کیا ہے کہ روضہ مبارک کے صحن پہ چھت تعمیر کرنے کا منصوبہ ہر حوالے سے مکمل ہو گیا ہے اور اس منصوبہ کے آخری مرحلہ میں چھت کے اندرونی طرف بنائی گئی ثانوی چھت پہ شیشہ کاری اور آئینوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کی مدد سے ڈیزائننگ و ڈیکوریشن کا کام کیا گیا کہ جس کی تکمیل کے بعد یہ منصوبہ ہر حوالے سے مکمل ہو گیا ہے۔

منصوبہ کے آخری مرحلہ میں (10,000) مربع میٹر سے زیادہ حصہ میں شیشہ کاری و آئینہ کاری کا کام کیا گیا اور اب صحن میں کھڑے ہوئے ہر شخص کو دکھائی دینے والی چھت آئینوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں سے بنا ایک بہت بڑا فن پارہ نظر آتی ہے اور ہر دیکھنے والے کو ایک دیدہ زیب منظر مہیا کرتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: