پانچویں سالانہ جشن امیر المومنین(ع) کے کلکتہ میں انعقاد کا اعلان......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے ہندوستان میں منعقد ہونے والا جشن امیر المومنین علیہ السلام اس سال ہندوستان کے شہر کلکتہ میں منعقد ہو رہا ہے کہ جس میں روضہ مبارک امام علی(ع)، روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع)اور روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) بھی شرکت کریں گے۔

کلکتہ کے مرکزی امام بارگاہ حسینیہ فضل النساء میں اس جشن کی تقریبات(14 – 19) رجب (1438هـ) اس عنوان کے تحت جاری رہیں گی کہ:امیر المومنین علیہ السلام بندوں پر حجت اور ہدایت کے لیے رہنما ہیں۔

اس جشن کی تیاریاں گزشتہ کچھ عرصے سے شروع کر دی گئیں تھیں اس جشن میں عراق کے مقدس روضوں کی طرف سے کتابی نمائش بھی لگائی جائے گی اور اس کے علاوہ محافل قرآن کا بھی انعقاد کیا جائے گا اور اسی طرح سے اس جشن میں مختلف پروگراموں کے دوران خطباء و علماء حضرت امیر المومنین علیہ السلام کی سیرت پہ روشنی ڈالیں گے۔

واضح رہے گزشتہ کئی سالوں سے ہندوستان میں منعقد ہونے والا یہ جشن دو مرتبہ لکھنؤ اور ایک ایک مرتبہ حیدرآباد اور بنگلور میں منعقد ہو چکا ہے کہ جہاں اہل ہند کی طرف سے اس جشن کو کافی پذیرائی ملی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: