عباس عسکری یونٹ نے 10 دن میں 300 کلو میٹر سے زیادہ رقبہ کو داعش سے آزاد کروایا.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور حکومت کی مشترکہ سرپرستی میں کام کرنے والے عباس عسکری یونٹ کے جوانوں نے موصل میں جاری آپریشن کے دوران صرف دس دنوں میں تین سو کلو میٹر سے زیادہ رقبہ داعش کے چنگل سے آزاد کروایا اور داعشی دہشت گردوں کو شدید جانی و مادی نقصان پہنچایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میں عباس عسکری یونٹ کےجوان كيصوم، السحاجي، تلال كويطره اورتلال عطشانة کے علاقوں کو داعش سے آزاد کروانے میں کامیاب ہوئے اور ان علاقوں میں آپریشن کے دوران عباس عسکری یونٹ نے پہلی مرتبہ اپنی فضائیہ کو بھی استعمال کیا۔ اس وقت عباس عسکری یونٹ کا بم ڈسپوزل گروپ آزاد کردہ علاقوں سے بارودی سرنگیں اور دیگر بارودی مواد کو صاف کرنے میں مشغول ہے۔ تاکہ یہاں کے مکینوں کو جلد ان کے گھروں میں واپس لایا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: