انتفاضہ شعبانیہ سیمینار میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی شرکت.....

عراقی عوام کی طرف سے 1991 میں صدامی حکومت کے خلاف شدید مزاحمت کی گئی اور عوام نے صدامی حکومت سے دسیوں شہر آزاد کروا لیے لیکن صدامی حکومت نے بیرونی طاقتوں کی مدد سے اس عوامی انقلاب کو فضائی اور بری فوج کے ذریعے مکمل طور پر کچل دیا جس کے نتیجہ میں دسیوں لاکھ بے گناہ لوگ شہید ہوئے لاکھوں گھر مسمار کر دئیے گئے کربلا اور دیگر شہروں میں موجود مقدس مقامات کو صدامی فوج نے گولہ و بارود کا نشانہ بنایا.....

اس انقلاب کو انتفاضہ شعبانیہ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے بروز سوموار(7جمادى الثانی 1438هـ) بمطابق(6مارچ 2017ء) کو روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں انتفاضہ شعبانیہ کی یاد میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا کہ جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے اس سانحہ اور عوامی انقلاب کے واقعات اور آنکھوں دیکھے احوال کو بیان کیا۔

عالمی مرکز برائے فنونِ تشکیلیہ اور مجلس اعیان کربلا کے مشترکہ تعاون اور روضہ مبارک امام حسین (ع) کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے اس سیمینار کی تقریبات کا آغازسید الاوصیاء ہال میں ایک افتتاحی تقریب سے ہوا کہ جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے بھی شرکت کی۔

اس سیمینار کے ضمن میں انتفاضہ شعبانیہ کی تصاویر کی نمائش بھی لگائی گئی ہے کہ جن کو دیکھ کر انتفاضہ شعبانیہ کے دوران صدامی ظلم و ستم اور حالات کی ہولناکیوں کو کسی حد تک جانا جا سکتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: