مجمع العباس رہائشی کالونی میں بجلی کی لائن تنصیب کے آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام کے لیے تعمیر کی گئی مجمع العباس السکنی نامی رہائشی کالونی میں بجلی کی ترسیل کے لیے کھمبوں کی تنصیب اور ان سے گھروں کو بجلی کی فراہمی کا عمل آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے۔

روضہ مبارک کے انجینئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے چیف انجینئر ضیاء مجید صائغ نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ کالونی کو بجلی فراہم کرنے کے لیے کھمبوں اور بجلی کی تاریں لگانے کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا اس منصوبہ پہ کام کرنے والی کمپنی نے گریڈ سٹیشن سے کالونی کے ہر گھر تک بجلی کی فراہمی کے تقریبا تمام مراحل عبور کر لیے ہیں۔ اس کمپنی نے بجلی کی فراہمی کے لیے 720 کھمبے نصب کیے ہیں اور اور 15 کلو میٹر سے زیادہ لمبی اعلیٰ کوالٹی کی تار ان کھمبوں پہ لگائی ہے اور اس کے علاوہ کھمبوں کے ذریعے جرنیٹر کی لائن بھی ہر گھر میں پہنچا دی ہے اس کے علاوہ400 کے وی کے 33 ٹرانسفارمر بھی نصب کیے گئے ہیں۔

واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام کے لیے تعمیر کی گئی رہائشی کالونی مجمع العباس السکنی(مجمع الکفیل السکنی) کے تمام گھروں اور سروس عمارتوں کی تعمیر ہر حوالے سے مکمل ہو گئی ہے اور کالونی میں پکی سڑکوں کا جال بھی بچھا دیا گیا ہے البتہ چند مشکلات کی بنا پہ کالونی کے لیے بجلی کی فراہمی تعطل کی شکار تھی کہ جنہیں بعد میں حل کر لیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: