موصل کو داعش سے آزاد کروانے کے لیے جاری آپریشن میں عباس عسکری یونٹ کے جوان انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور نہایت تیزی کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے موصل کو داعش کے دہشت گردوں سے پاک کر رہے ہیں اس وقت عباس عسکری یونٹ کے جوان داعش کی شدید مزاحمت کے باوجود ’’دوش‘‘ کی حدود میں پہنچ چکے ہیں اور اس اہم ترین قصبے میں داخل ہونے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
دوش کو آزاد کروانے کے لیے عباس عسکری یونٹ کے جوانوں نے تمام تر رکاوٹوں اور داعشی دہشت گردوں کی شدید ترین مزاحمت کے باوجود انتہائی کم وقت میں اس آپریشن کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے دوش کے علاقہ میں لڑائی کے دوران داعش کے دسیوں دہشت گرد عباس عسکری یونٹ کے ہاتھوں ہلاک ہوئے ہیں اور ایک بڑی تعداد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔