نجف اشرف کتابی نمائش کا افتتاح اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی بھر پور شرکت......

بروز جمعرات (10جمادى الثانی 1438هـ) بمطابق(9مارچ 2017ء ) کو روضہ مبارک امام علی علیہ السلام کی طرف سے لگائی جانے والی نویں سالانہ نجف اشرف کتابی نمائش کا افتتاح ہوا نمائش کی افتتاحی تقریب میں مراجع عظام کے نمائندے، معروف سیاسی و سماجی شخصیات اور تمام روضوں کے اعلی سطحی وفود نے شرکت کی کہ جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا وفد بھی شامل تھاکہ جس کی سربراہی کے فرائض سید ہاشم موسوی نے سر انجام دئیے۔

اس عالمی نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن اور معارف اسلامی و انسانی سیکشن نے اپنی منشورات کو نمائش کے لیے رکھا ہے ان دونوں سیکشنوں نے سینکڑوں موضوعات پر معاشرے کے مختلف طبقات اور ہر عمر سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے لکھی گئی کتابوں کو نمائش کے لیے اختیار کیا ہے کہ جن میں بچوں کی کتابوں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ دس دن تک جاری رہنے والی اس نمائش میں 230 کتابی اداروں نے شرکت کی ہے کہ جن کا تعلق دنیا کے مختلف ممالک سے ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: