علامہ صافی موصل کے محاذ جنگ کے دورہ پہ......

نجف اشرف میں موجود اعلیٰ دینی قیادت کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ بروز جمعرات (10جمادى الثانی 1437هـ) بمطابق(9مارچ 2017ء) کو موصل کے محاذ جنگ کا دورہ کیا جہاں وہ عباس عسکری یونٹ کے جوانوں اور سیکیورٹی فورسز سے ملے اور ان کی بدولت حاصل ہونے والی فتوحات پہ انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا۔

سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر(دام تأييده) اور حرم کی مرکزی کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ جب علامہ صافی محاذ جنگ کے قریب پہنچے تو عباس عسکری یونٹ کے انچارج کمانڈر میثم زیدی نے ان کا استقبال کیا اور انہیں جنگ کی موجودہ صورت حال کے بارے میں بریفنگ دی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: