افریقہ میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے حل کے عنوان پہ مرکز دراسات افریقیہ کی طرف سے سیمینار کا انعقاد......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ذیلی ادارے مرکز دراسات افریقیہ نے بروز جمعہ (11جمادى الثانی 1437هـ) بمطابق(10مارچ 2017ء) کو قاسم بن حسن(ع) ہال میں افریقہ میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی اور اس کے حل کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا کہ جس میں گفتگو کے لیے عراق اور بیرون ملک سے نامور شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔

تلاوت قرآن مجید کے بعد مذکورہ مرکز کے انچارج سید ہاشم عوادی نے اس سیمینار اور ورکشاپ کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور افریقہ میں نظریاتی اور عملی شدت پسندی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو افریقہ اور پوری دنیا کے لیے خطرہ قرار دیا اور فوری طور پر اس شدت پسندی کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے پہ زور دیا۔

اس کے بعد أ.د خیری عبد الرزاق خفاجی کی صدارت میں ایک ورکشاپ کی صورت میں سیمینار کے مذکورہ عنوان پہ شرکاء نے گفتگو کا آغاز کیا۔

سب سے پہلے أ.د.م قاسم محمد عبيد نے افریقہ میں دہشت گرد تنظیموں کے سیاسی حوالے سے اثر و رسوخ کے بارے میں گفتگو کی۔

اس کے بعد أ.م.د سهاد اسماعيل خليل نے افریقہ میں دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے نوجوانوں کو بھرتی کرنے اور امریکہ کی اس سلسلہ میں پالیسی پہ روشنی ڈالی۔

تیسرے مقرر ڈاکٹر علي فارس حميد نے افریقہ میں دیگر ممالک کی مداخلت اور وہاں اپنا اثر و رسوخ قائم کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اس سلسلہ میں سعودی عرب اور ایران کی طرف سے وہاں ہونے والے کاموں کو مثال کے طور پہ پیش کیا۔

سیمینار کے اختتام پہ سکالرز میں اعزازی سندیں اور تحائف تقسیم کیے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: