عسکری رضاکاروں(حشد شعبی) کے بارے میں دستاویزی فلم بنانے کا مقابلہ.....

اعلیٰ دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) کی طرف سے داعش کے خلاف جہاد کے واجب کفائی ہونے کا فتوی صادر ہونے کے دو سال مکمل ہونے کی مناسبت سے دوسرا سالانہ فتوی دفاع مقدس ثقافتی سیمینار منعقد کیا جائے گا۔

اس سیمینار نے جہاں دوسری تقاریب منعقد ہوں گی وہاں سیمینار کے ضمن میں عسکری رضاکاروں(حشد شعبی) کے بارے میں دستاویزی فلم بنانے کا مقابلہ بھی شامل کیا گیا ہے لہٰذا دستاویزی فلمیں بنانے میں رغبت رکھنے والے افراد اس سلسلہ میں اپنی فلمیں مقابلے میں پیش کر سکتے ہیں۔

البتہ ہر فلم مندرجہ ذیل شرائط پر پوری اترنی چاہیے:


1- فلم عمومی طور پر عسکری رضاکاروں اور سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور کارناموں پر مشتمل ہونی چاہئیے اور اس میں کسی بھی گروہ کی ترجمانی نہیں ہونی چاہیئے۔
2- فلم اس سے پہلے کسی بھی جگہ نشر نہ ہوئی ہو۔
3- فلم کو سی ڈی کی صورت میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن میں جمع کروایا جائے یا اس ای میل پہ ارسال کر دیا جائے: (info@holyfatwa.com).
4- فلم کو 5 مئی 2017 ء سے پہلے انتظامیہ کے حوالے کیا جائے۔

5-فلم 1 منٹ سے کم اور 20 منٹ سے زیادہ نہ ہو۔

6- فلم کو( avi یا HD ) کی صورت میں ہونا چاہیئے.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: