موصل کے محاذ جنگ سے ملنے والی رپورٹس کے مطابق بروز منگل (22 جمادى الثانی 1438هـ) بمطابق(21مارچ 2017ء) داعش کے ایک بہت بڑے گروہ نے تلال بادوش میں عباس عسکری یونٹ کے کیمپ پہ حملہ کر دیا لیکن عباس عسکری یونٹ کے جوانوں نے فوری طور پر جوابی کاروائی کر کے اس حملے کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا اور داعش کے 77 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا اور اس حملے میں شامل کسی بھی دہشت گرد کو بھاگنے کا موقع فراہم نہ کیا۔
اسی طرح سے ایک اور رپورٹ کے مطابق عباس عسکری یونٹ نے الابيتر کے علاقہ میں ایک بم فیکڑی پہ بھی قبضہ کیا ہے کہ جس میں داعش کے دہشت گرد خود کش گاڑیوں اور خود کش بمباروں کو تیار کرتے تھے۔
واضح رہے کہ عباس عسکری یونٹ نے موصل کے مغرب میں واقع بوب الشام کے علاقہ کو داعشی دہشت گردوں سے آزاد کروانے کی مکمل تیاری کر لی ہے اور کسی بھی وقت عباس عسکری یونٹ کے جوان بوب الشام کے علاقہ میں داعش کے خلاف آپریشن شروع کر سکتے ہیں۔