روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں خواتین کی محفل قرآن.....

روح النبوۃ ثقافتی سیمینار کے ضمن میں بروز جمعہ(25جمادى االثانی 1438هـ) بمطابق(24مارچ 2017ء) کو خواتین کی ایک محفل قرآن منعقد ہوئی جس میں عراق ،ایران اور لبنان سے تعلق رکھنے والی خواتین نے تلاوت قرآن مجید کا شرف حاصل کیا۔

اس محفل کے آغاز میں سیمینار کی انتظامیہ کی طرف سے استقبالیہ خطاب روضہ مبارک کے متولی شرعی کی زوجہ نے کیا کہ جنہوں نے اپنے خطاب میں قرآن سے تمسک اور اس کی تعلیمات پہ عمل کرنے کے بارے میں گفتگو کی اور تلاوت قرآن مجید کے فضائل کو بیان کیا۔

اس کے بعد آیت کریمہ(وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَىٰ حُبِّهِ مِسْكِينًا وَيَتِيمًا وَأَسِيرًا) کے مضامین پر مشتمل تمثیل پیش کی۔

اس کے بعد عراق اور دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین نے تلاوت قرآن مجید کا شرف حاصل کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: