شعاعوں کے ذریعے کینسر کے علاج کے لیے جدید ترین مشینری کی الکفیل ہسپتال میں تنصیب کے بعد بریسٹ کینسر کی فرسٹ سٹیج میں مبتلا خواتین کا علاج شروع کر دیا گیا ہے اور ابتدائی طور پر دس مریضوں کو شعاعوں کے ذریعے علاج کی سہولت فراہم کی گئی کہ جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے۔
الکفیل ہسپتال کے جنرل سرجن ڈاکٹر لیث شریفی نے بتایا کہ مذکورہ مشینری کی تنصیب سے پہلے اور بعد میں طبی عملے کو اس طریقہ علاج کے بارے میں متعدد کورس کروائے گئے اور ملکی و غیر ملکی ماہرین کی نگرانی میں اس جدید طریقہ علاج کا استعال شروع کر دیا گیا ابتدائی طور پر دس مریضوں کا کامیاب علاج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس طریقہ علاج کا استعمال پورے عراق میں صرف الکفیل ہسپتال میں میسر ہے کہ جہاں بغیر آپریشن اور کیمیائی مواد کے استعمال کے بغیر کینسر کا علاج کیا جا رہا ہے۔
الکفیل ہسپتال میں موجود طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل ویب سائٹ اور فون نمبر کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے:
(www.kh.iq)
(07602344444)یا (07602329999)