کلتکہ میں منعقد ہونے والے جشن امیر المومنین(ع) میں روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) بھی شریک ہو گا.

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے ہندوستان کے شہر کلکتہ میں منعقد ہونے والے پانچویں سالانہ جشن امیر المومنین علیہ السلام میں شرکت کے لیے تمام مقدس روضوں کو مدعو کیا گیا ہے اور تمام مقدس روضوں کو باقاعدہ رسمی طور پر دعوت نامے دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسی سلسلہ میں گزشتہ روز روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کے سیکرٹری جنرل شیخ ستار مرشدی کو دعوت نامہ دیا گیا تو انہوں نے اس عظیم و شان جشن میں شرکت کو اپنے لیے باعث اعزاز قرار دیا اور کہا کہ روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کے خدام بھر پور طریقے سے اس جشن میں شرکت کریں گے اور روضہ مبارک کی تعمیر و ترقی اور فکری و علمی سرگرمیوں کو ہندوستانی عوام تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سال ہندوستانی صوبہ بنگال دارالحکومت کلکتہ میں پانچواں سالانہ جشن امیر المومنین علیہ السلام اس شعار و عنوان کے تحت منعقد ہو رہا ہے کہ ’’امیر المومنین علیہ السلام لوگوں پر حجت اور ہدایت کے رہنما ہیں‘‘ ۔ اس جشن کی تقریبات 14 تا 19 رجب 1438 ھ تک جاری رہیں گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: