اسلام آباد میں ہفتہ ثقافت نسیم کربلا کی تقریبات کا آغاز.....

بروز بدھ(30جمادى الثانی1438هـ)بمطابق (29 مارچ 2017ء) کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہفتہ ثقافت نسیم کربلا کی تقریبات کا آغاز شام 4 بجے ایک افتتاحی تقریب سے ہوا جس میں عراق کے مقدس روضوں کے خدام، جامعہ کوثر کی انتظامیہ اور طلاب، اور پاکستانی مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کی طرف سے منعقد ہونے والے چوتھے سالانہ ہفتہ ثقافت کی افتتاحی تقریب کا آغاز جامعہ کوثر میں تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد جامعہ کوثر کے سربراہ اور اعلیٰ دینی قیادت کے نمائندے علامہ شیخ محسن نجفی نے خطاب کیا اور مقدس روضوں کی پاکستان آمد اور اس پروگرام کے انعقاد پہ شکریہ ادا کیا۔

علامہ شیخ محسن نجفی کے بعد روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ شیخ عبد المھدی کربلائی کا پیغام الشيخ علي القرعاوي نے پڑھا۔ کہ جس میں اس ہفتہ ثقافت کے اغراض و مقاصد پہ روشنی ڈالی گئیں اور اعلی دینی قیادت کی طرف سے اہل پاکستان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

جس کے بعد عراق میں موجود مقدس روضوں کے عَلَموں کی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی اور آخر میں کتابوں اور تصاویر کی نمائش کا افتتاح کیا گیا۔

واضح رہے اس ہفتہ ثقافت میں روضہ مبارک امام علی(ع)، روضہ مبارک امام حسین(ع)،روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کی بڑی تعداد شریک ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: