تصویری رپورٹ: سامراء امام علی نقی(ع) کے عزاداروں سے بھرا ہوا ہے.....

رسول خدا(ص) کے دسویں جانشین حضرت امام علی نقی علیہ السلام کے یومِ شہادت پر عزاداری کے قیام اور اس المناک دن کے احیاء کے لئے سامراء میں روضہ مبارک امام علی نقی و امام حسن عسکری علیھما السلام کی زیارت کے لئے آنے والے لاکھوں زائرین کی خدمت کے لئے بے شمار عارضی کیمپس لگائے گئے تھے کہ جن میں زائرین کے لئے کھانے پینے اور آرام کے تمام وسائل مہیا تھے۔ امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سامراء اور زائرین کے تمام راستوں اور تمام اردگرد کے علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے فوجی اور نیم فوجی دستوں نے سینکڑوں کلو میٹر کے علاقے کو گھیر رکھا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: