روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور عراق کے مقدس روضوں کی طرف سے اسلام آباد میں منعقد کیے جانے والے ہفتہ ثقافت نسیم کربلا کے ضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اپنی فکری و ثقافتی منشورات کو نمائش کے لیے رکھا ہے کہ جہاں آنے والوں کا رش ختم ہونے میں نہیں آتا۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے لیے مختص کردہ جگہ میں روضہ مبارک کے گنبد پہ لہرانے والا عَلَم مومنین کی دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے اور جوق در جوق مومنین اس عَلَم کی زیارت کے لیے آرہے ہیں۔ روضہ مبارک نے 20 سے زیادہ منشورات کو آنے والے مہمانوں میں تقسیم کے لیے پرنٹ کیا ہے اور اس کے علاوہ مختلف موضوعات پر مشتمل سی ڈیز بھی تقسیم کے لیے رکھی ہیں روضہ مبارک کی فکری و ثقافتی منشورات کو حاصل کرنا ہفتہ ثقافت میں آنے والے ہر فرد کے دل کی تمنا بن چکا ہے۔
اردو زبان میں پرنٹ شدہ منشورات کے علاوہ سٹال میں مقدس حرموں کی بڑی تصاویر بھی آنے والے مہمانوں کو دی جارہی ہیں۔
واضح رہے ہفتہ ثقافت نسیم کربلا روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور جامعہ کوثر کے مشترکہ تعاون سے ہر سال منایا جاتا ہے اور اس سال اس کی تقریبات میں روضہ مبارک امام علی(ع)، روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) بھی شریک ہیں۔