اسلام آباد میں مقدس روضوں کے زیر سایہ علماء اسلام کانفرنس کا انعقاد.....

اسلام آباد میں جاری ہفتہ ثقافت کے ضمن میں 3 رجب 1438ھ کو مسلمانوں کے مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کی ایک مشترکہ کانفرنس بلائی گئی کہ جس میں تمام اسلامی فرقوں کے علماء نے شرکت کی۔

جامعہ کوثر کے مرکزی ہال میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس کا آغاز روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امامم حسن عکسری(ع) کے مؤذن نے تلاوت قرآن مجید سے کیا جس کے بعد اعلیٰ دینی قیادت کے نمائندے علامہ شیخ محسن علی نجفی نے خطاب کیا اور اتحاد بین المسلمین کو مسلمانوں کی ترقی اور ہر مشکل کے حل کا بنیادی و مرکزی عنصر قرار دیا۔

اس کے بعد روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے وفد کے رکن شيخ عزّام الربيعي نے خطاب کیا اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کے سلسلہ میں عراق میں موجود مقدس روضوں کے کردار پہ روشنی ڈالی اور اس حوالے سے علماء کرام کی کاوشوں کو سراہا۔

اس کانفرنس سے پاکستان کے جید علماء نے خطاب کیا اور ہر ایک نے اتحاد بین المسلمین کو وقت کی اشد ضرورت قرار دیا اور شدت پسندی، دہشت گردی اور فرقہ واریت کو دشمنوں کی سازش شمار کیا.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: