ایسا دن ضرور آئے گا جس میں پاکستان اور عراق کی فضا سے سیاہ بادل ختم ہو جائیں گے اور دونوں ملک امن و آمان سے بھر جائیں گے (شیخ عادل وکیل)

اسلام آباد میں ہونے والے ہفتہ ثقافت کی اختتامی تقریب سے تمام مقدس روضوں کی نیابت میں شیخ عادل وکیل نے خطاب کیا اور اپنے خطاب میں کہا: میں ان مبارک لمحات میں آپ تک روضہ مبارک امام حسین(ع) کے متولی شرعی علامہ شیخ عبد المھدی کربلائی(دام عزہ) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) کے سلام اور آپ کے لیے نیک تمناؤں کو آپ تک پہنچانا چاہتا ہوں اور اسی طرح سے میں دلوں میں بسنے والے ان عزیز بھائیوں کا ذکر بھی کرنا چاہتا ہوں کہ جو تقریبا تین سال سے اس وقت تک داعش کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور اس پست فطرت گروہ کے سامنے دیوار بنے ہوئے ہیں کہ جس نے عراق پر حملہ کیا اور وہاں کے رہنے والوں کو ہلاکت سے دو چار کیا اور ایسے بد ترین افعال سر انجام دئیے کہ جس کے سامنے پیشانی شرم سے جھک جاتی ہے ان داعشی دہشت گردوں کے نزدیک نہ تو کوئی عزت و حرمت ہے اور نہ کوئی حد و قانون۔ بلکہ ان میں دین تو ایک طرف انسانیت تک موجود نہیں ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد کے سربراہ شیخ عادل وکیل نے مزید کہا:آپ پاکستان میں ان دہشت گرد گروہوں کے افعال اور تباہ کن آثار سے دور نہیں ہیں ابھی سیہون شریف کے شہداء کا چہلم بھی نہیں ہوا کہ انہوں نے پارا چنار میں ایک اور بم دھماکہ کر دیا کہ جس میں دسیوں بے گناہ نہتے شہری شہید ہو گئے اور یہی وہ حالات ہیں کہ جن کا سامنا عراق میں آپ کے بھائیوں کئی سالوں سے کرنا پڑ رہا ہے۔

ایک دن ایسا ضرور آئے گا کہ جس میں پاکستان اور عراق کی فضاء سے سیاہ بادل ختم ہو جائیں گے اور دونوں ملک امن و آمان سے بھر جائیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: