تصویری رپورٹ:ہفتہ ثقافت نسیم کربلاء کی اختتامی تقریب.....

بروز اتوار(4رجب 1438هـ)بمطابق(2اپریل2017ء) کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ چند دنوں سے جاری ہفتہ ثقافت نسیم کربلاء کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی کہ جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اختتامی تقریب کا آغاز روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کے مؤذن صادق زیدی نے تلاوت قرآن مجید سے کیا جس کے بعد اعلیٰ دینی قیادت کے نمائندے اور جامعہ کوثر کے سربراہ علامہ شیخ محسن النجفی نے خطاب کیا اور تمام مقدس روضوں کی انتظامیہ کا اس پروگرام کے انعقاد اور وفود کے پاکستان بھیجنے پہ شکریہ ادا کیا اور آئندہ سالوں میں اس پروگرام کے مسلسل انعقاد کی تمنا کا اظہار کیا۔

اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد کے سربراہ علامہ شیخ عادل وکیل نے تمام مقدس روضوں کی نیابت میں خطاب کیا اور پاکستان اور عراق میں ہونے والی دہشت گردی اور دیگر مسائل کا ذکر کیا۔

اس کے بعد جامعہ کوثر کے فارغ التحصیل طلباء کو عمامے پہنانے کی رسم ادا کی گئی جس کے بعد مقدس روضوں کی طرف سے بلا معاوضہ مقدس مقامات کی زیارت کا شرف حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے سے کیا گیا منتخب ہونے والے 20 افراد میں سے 10 افراد کے زیارتی سفر کے اخراجات روضہ مبارک امام حسین(ع) ادا کرے گا جبکہ 10 دیگر افراد کے زیارتی سفر کے اخراجات روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے فراہم کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 29 مارچ سے لے کر 2 اپریل تک جامعہ کوثر میں روضہ مبارک امام حسین(ع) نے دیگر مقدس روضوں کے تعاون و مشارکت سے ہفتہ ثقافت نسیم کربلاء میں متعدد پروگراموں کا انعقاد کیا کہ جن میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نظروں کا مرکز بنا رہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: