سکوں کے بارے میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی سیمینار الکفیل میوزیم کی شرکت......

عصور وسطی میں سکوں کی تاریخ کے عنوان پر اربیل میں واقع صلاح الدین یونیورسٹی میں ایک عالمی سیمینارمنعقد ہوا جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل میوزیم کے ارکان نے بھی شرکت کی اور اپنے تحقیقی مقالے کو سیمینار میں سماعتوں کی نظر کیا۔

الکفیل میوزیم کے انچارج صادق لازم نے بتایا کہ صلاح الدین یونیورسٹی کی دعوت پہ میوزیم کے ارکان نے سیمینار میں شرکت کی اور الکفیل میوزیم میں موجود سکوں ان کی حفاظت کے طریقوں اور جانچ پڑتال کے حوالے سے مقالہ پڑھا کہ جس کو حاضرین کی طرف سے کافی سراہا گیا اور اسی کی بدولت بہت سے حاضرین اور آثار قدیمہ کے ماہرین نے الکفیل میوزیم کے تجربہ اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: