روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تعاون سے نیو آئیڈیاز پر مشتمل سیمنار اور نمائش.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور عراقی نیو آئیڈیاز فارم (منتدى المخترعين العراقيّين) کے مشترکہ تعاون سے شیخ کلینی کمپلیکس میں نیو آئیڈیاز پر مشتمل ایک سیمینار اور نمائش منعقد ہوئی کہ جس میں عراق کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے آئیڈیاز کو شئیر کیا۔

سیمینار میں عراق کے متعدد ماہرین تعلیم اور سائنس دانوں نے اپنے نظریات پیش کیے اور اس طرح کی سر گرمیوں کو وقت کی عین ضرورت قرار دیا۔

سیمینار میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) بھی شریک ہوئے اور انہوں نے اپنے خطاب میں اس نمائش اور سیمینار کو بہت سراہا اور اس کے منتظمین کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

نیو آئیڈیاز پر مشتمل نمئاش کے لیے 570 افراد نے اپنے نیو آئیڈیاز پیش کیے کہ جن میں سے نمائش کی انتظامیہ نے مقرر کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق 108 آئیڈیاز کو نمائش کے لیے قبول کیا۔

بروز بدھ 5 اپریل2017 کو شروع ہونے والی اس نمائش کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بہت بڑی تعداد آرہی ہے اور ہر شخص اس طرح کی نمائش کے انعقاد پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا شکریہ ادا کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: