روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن نے علامہ شیخ مظفر کی تمام کتابوں کو ایک موسوعہ کی صورت میں حال ہی میں شائع کیا ہے اور اس میں ان کتابوں کو بھی شامل کیا گیا ہے کہ جو ابھی تک صرف مخطوط کی صورت میں موجود تھیں۔
اس کتاب کی طباعت کا کام مؤسسہ بحر العلوم الخیریہ کے تعاون سے سر انجام پایا ہے اور یہ کتاب پہلے سالانہ علمی سیمینار کے ثمرات میں سے ایک ہے کہ جو مذکورہ مؤسسہ نے اس عنوان کے تحت منعقد کروایا: (الحوزة رائدة التجديد)
دس جلدوں پر مشتمل اس موسوعہ میں موجود کتابوں کی نئے سرے سے تحقیق اور ترتیب کا کام مذکورہ مؤسسہ کے ارکان اور روضہ مبارک کے فکری و علمی ماہرین نے مل کر کیا ہے۔
واضح رہے کہ علامہ شیخ محمد رضا مظفر کا شمار اہل تشییع کے نامور علماء میں ہوتا ہے اور انہوں نے حوزہ علمیہ نجف اشرف میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد حوزہ کے لیے ایک جدید تعلیمی نصاب مرتب کیا اور اس کے لیے متعدد کتابیں بھی لکھیں.