روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے گنبد کا عَلَم سکردو کی بلندیوں پہ لہرا رہا ہے....

بروز جمعہ(9رجب 1438هـ) بمطابق(7اپریل 2017ء) کو عراق کے مقدس روضوں کے خدام نے سکردو میں متعدد مذہبی پروگراموں کا انعقاد کیا کہ جن میں سے سر فہرست سر گرمیاں درج ذیل ہیں:

1:۔ روضہ مبارک امام علی(ع)، روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی طرف سے سکردو کی جامع مسجد میں کتابوں اور فکری منشورات کی نمائش لگائی گئی اور ہزاروں کتابیں مومنین میں تقسیم کی گئیں۔

2:۔ مقدس روضوں کے خدام نے نماز جمعہ میں شرکت کی کہ جو اعلیٰ دینی قیادت کے نمائندے شیخ محمد حسن جعفری کی اقتداء میں ادا کی گئی شیخ جعفری نے مقدس روضوں کے خدام کی اپنے شہر میں آنے کو تمام اہلیان سکردو کے لیے باعث شرف قرار دیا اور مقدس روضوں کو شمالی علاقہ جات میں زیادہ سے زیادہ پروگراموں کے انعقاد کی دعوت دی۔

3:۔ نماز جمعہ کے اختتام پہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے گنبد پہ لہرانے والے عَلَم کی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی کہ جس میں ہزاروں مومنین نے شرکت کی اس تقریب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد کے سربراہ شیخ عادل وکیل نے خطاب کرتے ہوئے اتحاد بین المومنین کو شیعیت کی ترقی کا بنیادی عنصر قرار دیاشیخ عادل وکیل نےعراق کی صورت حال کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور عراق میں جاری داعش کے خلاف جنگ میں عراقی مومنین کی قربانیوں کا ذکر بھی کیا۔

4:۔ روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کے عَلَم کی پرچم کشائی کی تقریب جومک کی مرکزی مسجد میں منعقد ہوئی کہ جہاں اہل علاقہ کا جوش و خروش دیکھنے کے قابل تھا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ہفتہ ثقافت میں شرکت کے لیے آئے ہوئے وفود ہفتہ ثقافت کے اختتام کے بعد پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے دورہ پہ روانہ ہو گئے کہ جہاں ان دنوں مقدس روضوں کے خدام مختلف علاقوں میں جا کر مومنین سے مل رہے ہیں اور مختلف مذہبی تقاریب منعقد کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: