روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں قائم مخطوطات کی مینٹینس کے مرکز کی آثار قدیمہ سیمینار میں شرکت.....

کوفہ یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے علمی سیمینار برائے آثار قدیمہ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مرکز ترمیم المخطوطات نے بھی شرکت کی اور اپنے تحقیقی مقالاجات کے ذریعے حاضرین کو اس سلسلہ میں بہت سی معلومات فراہم کیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں مخطوطات کی حفاظت اور مینٹینس کے لیے بنائے گئے مرکز کے ارکان نے مخطوطات کو لاحق ہونے والے نقصانات، اس کے اثرات اور اس کے علاج کے بارے میں گفتگو کی اوراس سلسلہ میں اپنے تجربات اور مشاہدات کی روشنی میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ کوفہ یونیورسٹی میں آثار قدیمہ کے حوالے سے ایک عالمی سیمینار منعقد ہوا کہ جس میں عراق اور بیرون ملک کے دسیوں ماہرین نے شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: