برف اور پھولوں کے شہر شگر میں امام حسین (ع) کا عَلَم جناب زینب(ع) کے کلام کی تصدیق کر رہا ہے.....

سن 61 ہجری میں حضرت زینب سلام اللہ علیھا نے یزید ملعون سے مخاطب ہو کر کہا تھا کہ تم اپنی ساری تدبیریں آزما لو، اپنی کوشش کو ہر ممکن وسعت دے لو اور پوری جدو جہد کر کے دیکھ لو.....خدا کی قسم تم ہمارا ذکر نہیں مٹا سکتے ہو اور نہ ہی ہمارے پیغام کو روک سکتے ہو.....

14 صدیاں گزرنے کے بعد بھی ہمالیہ کی بلند ترین چوٹیاں اور ان پہ رہنے والے شیعان اہل بیت علیھم السلام جناب سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کے کلام کی تصدیق کے لیے کافی ہیں کہ جہاں حسینیت کا پیغام پہنچا اور لوگوں نے امام حسین علیہ السلام اور اہل بیت اطہار کے ساتھ متمسک رہنے کا اعلان کیا۔

مقدس روضوں کے خدام کا وفد آج بروز ہفتہ (10رجب 1438هـ)بمطابق(8اپریل2017ء) کو پاکستان اور چین کی سرحد کے قریب واقع شہر شگر میں پہنچا تو اہل شہر نے خدام کا والہانہ استقبال کیا اور پُر جوش نعرے لگائے۔ بلکہ پورے راستے میں وفد کی گاڑیاں جہاں جہاں سے بھی گزریں وہاں کے رہنے والوں نے مذہبی نعروں اور کربلائی شعارات کے ساتھ عراق کے مقدس روضوں کے خدام کا خیر مقدم کیا۔

وفد نے شگر کے تین مقامات میں روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے گنبد کا عَلَم بلند کیا اور مومنین میں متبرک تحائف تقسیم کیے۔

وفد نے اپنے اس سفر کے دوران بعض تعلیمی مراکز کا بھی دورہ کیا اور علاقے کی نامور شخصیات سے ملاقات کی ۔

برف اور پھولوں کے شہر شگر میں اس دورے کی بعض تصاویر کو آپ ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: