ہندوستان کے شہرکلکتہ میں مقدس روضوں کے خدام کا پرتپاک استقبال.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے ہندوستان کے شہر کلکتہ میں منعقد ہونے والے پانچویں سالانہ جشن امیر المومنین(ع) میں شرکت کے لیے رات گئے مقدس روضوں کے خدام کا وفد کلکتہ پہنچا جہاں اہل کلکتہ نے وفد کا پرجوش نعروں اور عقیدت و محبت کے آسمانوں کو چھونے والے خلوص کے ساتھ والہانہ استقبال کیا۔

رات کے پچھلے پہر لوگوں کی بہت بڑی تعداد مقدس روضوں کے خدام کے انتظار میں پھولوں کے ہار لیے کھڑی تھی اور جب وفد کلکتہ پہنچا تو مومنین نے خدام پہ پھول نچھاور کیے اور وفد کے ارکان کو ہار پہنائے پھرایک مختصر خطاب اور ملاقات کے بعد وفد اپنی رہائش گاہ کی طرف روانہ ہو گیا۔

واضح رہے کہ بروز بدھ(14رجب 1438هـ) بمطابق(13اپریل 2017ء) کو کلکتہ کے معروف امام بارگاہ حسینیہ فضل النساء میں پانچویں سالانہ جشن امیر المومنین(ع) کی تقریبات شروع ہو گیں کہ جس میں روضہ مبارک امام علی(ع)،روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے خدام خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: