حضرت امیر المومنین(ع) کے جشن میلاد کے موقع پہ مقدس روضوں کے خدام کی آمد سے ہماری خوشیاں دوبالا ہو گئی ہیں(ہندوستانی مومنین)

حضرت علی بن ابی طالب(ع) کے جشن میلاد کے حوالے سے منعقد ہونے والے پانچویں سالانہ جشن امیر المومنین(ع) میں شرکت کے لیے عراق کے مقدس روضوں کا وفد کلکتہ پہنچ چکا ہے کہ جہاں حسینیہ فضل النساء میں ایک استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی کہ جس میں ہزاروں مومنین نے شرکت کی۔

وفد کے کلکتہ پہنچنے کے بعد شہر کی معروف شخصیات اور اداروں کی طرف سے ملاقات کی دسیوں درخواستیں وصول ہوئیں کہ جن سب پہ لبیک کہنا وقت کی کمی کے سبب ممکن نہیں تھا لہٰذا جشن کی انتظامیہ اور اہل کلکتہ کی طرف سے حسینیہ فضل النساء میں ایک عظیم الشان استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جب مقدس روضوں کے خدام حسینیہ فضل النساء پہنچے تو نہ صرف پورا حسینیہ بلکہ حسینیہ کی طرف آنے والے تمام راستے بھی لوگوں سے کھچا کھچ بھرے ہوئے تھے کہ جو سب مقدس روضوں کے خدام کی زیارت کے لیے آئے تھے۔

مومنین نے ولائی نعروں اور پُر جوش کلمات کے ساتھ وفد کو حسینیہ میں خوش آمدید کہا جس کے بعد استقبالیہ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا پھر حسینیہ فضل النساء کے امام جماعت جناب سید احسان جواد نے خطاب کیا اور تمام اہل کلکتہ کی طرف سے مقدس روضوں کے خدام کی آمد پہ ان کا شکریہ ادا کیا اور اہل کلکتہ کی نیک تمناؤں کو وفد کے ارکان تک پہنچایا اور کہا کہ کلکتہ کے ہر مومن کی زبان میں صرف یہی جملہ ہے کہ حضرت امیر المومنین(ع) کے جشن میلاد کے موقع پہ مقدس روضوں کے خدام کی آمد سے ہماری خوشیاں دوبالا ہو گئی ہیں۔

اس کے بالترتیب روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کے امام جماعت سید کاظم موسوی، روضہ مبارک امام حسین(ع) کے فکر و ثقافت سیکشن کے انچارج شیخ علی فتلاوی اور روضہ مبارک امام علی(ع) کے دینی امور کے سیکشن کے انچارج شیخ مصطفی ابو طابوق نے خطاب کیا اور اہل کلکتہ کی طرف سے اس عظیم استقبال اور محبت پہ ان کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ لکھنو، حیدر آباد اور بنگلور کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے اس سال پانچواں سالانہ جشن امیر المومنین علیہ السلام بنگال کے مرکزی شہر کلکتہ میں منعقد ہو رہا ہے اور اس کی تقریبات کئی دن تک جاری رہیں گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: