اس مشکل زمانے میں انسانوں کو امام علی(ع) کی فکر و ثقافت جاننے اور اس پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے (سید محمد باقر کشمیری)

کشمیر میں اعلیٰ دینی قیادت کے نمائندے جناب سید محمد باقر کشمیری کو بھی جشن کی تقریبات میں شرکت اور افتتاحی تقریب سے خطاب کے لیے مدعو کیا گیا تھا لیکن صحت کی ناسازی کے سبب وہ تشریف نہ لا سکے جس کی وجہ سے ان کی نیابت میں ان کے بیٹے سید ابو الحسن نے خطاب کیا اور کہا: اندھیروں سے بھرے اس مشکل زمانے میں عالم اسلام اور انسانوں کو امام علی(ع) کی فکر و ثقافت کو جاننے، اس کی نشرو اشاعت کرنے اور اس پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے خاص طور پر امت اسلامیہ اس کی شدید ترین محتاج ہے کہ جو بیرونی طاقتوں کی اس پر آمریت اور اس کے امور میں دخل اندازی کی وجہ سے فرقوں اور گروہوں میں بٹ چکی ہے۔

واضح رہے کہ بروز بدھ (14رجب 1438هـ) بمطابق (12اپریل 2017ء) کو ہندوستان کے معروف شہر کلکتہ کے حسینیہ فضل النساء میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے پانچویں سالانہ جشن امیر المومنین(ع) کی چار روزہ تقریبات کا آغاز اس عنوان و شعار کے تحت ہوا: ’’ امیر المومنین(ع) ہی لوگوں پر حجت اور ہدایت کے رہنما ہیں‘‘

جشن کی افتتاحی تقریب میں عراق کے مقدس روضوں’’روضہ مبارک امام علی(ع)، روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع)‘‘ کے خدام کے علاوہ ہندوستان کے علماء، دینی طلاب، سکالرز سماجی و سیاسی شخصیات اور اہل کلکتہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: