امام علی(ع) کی شخصیت تمام لوگوں کو متحد کرنے کا واحد ذریعہ ہے (اسمبلی رکن سید ادریس)

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے ہندوستان میں منعقد ہونے والے پانچویں سالانہ جشن امیر المومنین(ع) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بنگال کی اسمبلی کے رکن سید ادریس علی نے کہا: کہ ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم جشن امیر المومنین علیہ السلام کو ایک طرف مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے قیام اور اختلافات کو دور کرنے اور دوسری جانب دیگر مذاہب اور گروہوں کے ساتھ اتحاد و اتفاق قائم کرنے کا نقطہ آغاز قرار دیں بے شک امام علی علیہ السلام کی شخصیت تمام لوگوں کو اکٹھا کرنے کا ذریعہ ہے کیونکہ حضرت علی علیہ السلام پوری انسانیت کے امام ہیں۔

واضح رہے کہ بروز بدھ (14رجب 1438هـ) بمطابق (12اپریل 2017ء) کو ہندوستان کے معروف شہر کلکتہ کے حسینیہ فضل النساء میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے پانچویں سالانہ جشن امیر المومنین(ع) کی چار روزہ تقریبات کا آغاز اس عنوان و شعار کے تحت ہوا: ’’ امیر المومنین(ع) ہی لوگوں پر حجت اور ہدایت کے رہنما ہیں‘‘

جشن کی افتتاحی تقریب میں عراق کے مقدس روضوں’’روضہ مبارک امام علی(ع)، روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع)‘‘ کے خدام کے علاوہ ہندوستان کے علماء، دینی طلاب، سکالرز، سماجی و سیاسی شخصیات اور اہل کلکتہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: