روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی موبائل اور انٹر نیٹ کمپنی الکفیل امنیہ کا ایک دن یتیم بچوں کے ساتھ.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی موبائل اور انٹر نیٹ کمپنی الکفیل امنیہ کے ارکان نے گزشتہ دنوں نجف اشرف میں موجود اولڈ ہوم کا دورہ کیا اور وہاں موجود عمر رسیدہ افراد کے ساتھ وقت گزارا اور انہیں کمپنی کی طرف سے تحائف پیش کیے۔ رسول خدا(ص) کا فرمان ہے کہ یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں میرے ساتھ ہو گا۔ اور آج اسی حدیث مبارکہ کا مصداق بننے اور اپنی اخلاقی و معاشرتی ذمہ داری کو ادا کرنے کے لیے الکفیل امنیہ کے ارکان نجف اشرف میں موجود یتیم خانہ میں گئے اور سارا دن وہاں رہنے والے بچوں کے ساتھ گزارا۔

کمپنی کے ارکان نے تمام بچوں کو خوبصورت تحائف، کھلونے، کپڑے اور دیگر ضروری سامان دیا اور اس کے علاوہ یتیم خانہ کے لیے بہت سی ایسی اشیاء بھی مہیا کیں کہ جن کی وہاں ضرورت محسوس کی جا رہی تھی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: