کلکتہ میں مقدس روضوں کی طرف سے منفرد محفل قرآن کا انعقاد.....

بروز جمعرات (15رجب 1438هـ) بمطابق(14اپریل 2017ء) کو جشن امیر المومنین(ع) کی تقریبات کے ضمن میں ایک محفل قرآن کا بھی انعقاد کیا گیا کہ جس میں عراق سے تعلق رکھنے والے قاریان قرآن نے تلاوت قرآن مجید کا شرف حاصل کیا اور حاضرین سے دادِ تحسین وصول کی۔

اس محفل قرآن میں سب سے پہلے روضہ مبارک امام حسین(ع) کے مؤذن اور قاری سید مصطفی غالبی نے عراقی طرز میں تلاوت قرآن مجید کا آغاز کیا اس عراقی طرز میں تلاوت قرآن مجید نے حاضرین پہ وجد کی کیفیت طاری کر دی۔ کیونکہ اس شہر میں پہلی مرتبہ کسی قاری نے عراق کے مخصوص میٹھے اور محزون طریقہ تلاوت میں قرآن پڑھا۔

اس کے بعد روضہ مبارک امام علی علیہ السلام کے مؤذن شیخ محمد جاسم اور روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کے مؤذن اور قاری قیصر زھیری نے مصری طرز میں قرآن کی تلاوت کی۔

آخر میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مؤذن سید حیدر جلو خان نے دعائے کمیل کو عراق کے مخصوص حزین لب و لہجہ میں پڑھا اور دعائے کمیل کے بعد حضرت امام علی(ع)، امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی زیارت پڑھی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: