پانچویں سالانہ جشن امیر المومنین(ع) کے پہلے مرحلے کی تقریبات کا اختتام.....

ہندوستان کے شہر کلکتہ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے منعقد ہونے والے پانچویں سالانہ جشن امیر المومنین (ع) کے پہلے مرحلے کی اختتامی تقریب 16 رجب 1438 ھ بمطابق 14 اپریل 2017 ء کو حسینیہ فضل النساء میں منعقد ہوئی کہ جس میں عراق کے مقدس روضوں کے وفود، ہندوستانی پارلیمنٹ کے ارکان ، دین و سماجی شخصیات اور اہل کلکتہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اختتامی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور مرحوم مومنین اور شھداء کے لیے فاتحہ خوانی سے ہواجس کے مقدس روضوں کی نمائندگی کرتے ہوئے روضہ مبارک امام علی علیہ السلام کے دینی امور کے سیکشن کے سربراہ شیخ مصطفی ابو طابوق نے خطاب کیا اور رسول خدا(ص) کی حدیث(عليٌّ مع القرآن والقرآنُ مع عليّ) کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے امیر المومنین علیہ السلام کے فضائل بیان کیے اور ان کی عصمت پہ روشنی ڈالی۔

اس کے بعد بالترتیب ہندوستانی اسمبلی کے ممبر ندیم الحق اور سلطان الحق، جواھر لال نھرو یونیورسٹی کے استاد ڈاکٹر محمد حفیظ الرحمن بن محمد اویس، بنگلور کی معروف شخصیت آغا سلطان اورلکھنو میں اعلی دینی قیادت کے نمائندے سید حمید الحسن نے خطاب کیا اور اس جشن کے انعقاد پہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

اختتامی تقریب کے دوران متعدد شعراء نے اہل بیت اطہار علیھم السلام کی خدمت میں اپنا منظوم نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔ تقریب کے آخر میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے زیارت کا شرف حاصل کرنے والے افراد کے انتخاب کے لیے قرعہ اندازی کی گئی اور 15 خوش نصیبوں کا قرعہ اندازی کے ذریعے انتخاب کیا گیا کہ جن میں سے 10 افراد کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے مقامات مقدسہ کی زیارت کروائی جائے گی اور 5 افراد کو روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کی طرف سے سفر زیارت سے سرفراز کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: