مسجد بصراوی میں نماز جمعہ کی ادائیگی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دینی امور کے سیکشن کے سربراہ کی امامت میں.....

کلکتہ میں واقع مسجد بصراوی میں نماز جمعہ کی امامت کے فرائض روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دینی امور کے سیکشن کے سربراہ شیخ علی اسدی نے سرانجام دئیے کہ جنہیں مسجد بصراوی کی انتظامیہ اور امام جماعت سید اطہر عباس رضوی کی طرف سے خصوصی طور پر نماز جمعہ پڑھانے کی درخواست کی گئی تھی۔ نماز جمعہ میں مقدس روضوں کے وفود نے بھی شرکت کی اوراہل کلکتہ کے ہمراہ شیخ علی اسدی کی اقتداء میں نماز جمعہ ادا کی۔

شیخ اسدی نے نماز جمعہ کے خطبہ میں حضرت امیر المومنین علیہ السلام کے فضائل و مناقب بیان کیے اور ہندوستان میں رہنے والے مومنین کی حضرت علی علیہ السلام سے عقیدت کو باقی دنیا سے منفرد قرار دیا اور اہل عراق کے دلوں میں موجود ہندوستانی مومنین کی محبت کا ذکر کیا۔

واضح رہے کہ مسجد بصراوی کو تقریبا ایک صدی پہلے بصرہ کے ایک تاجر نے بنوایا تھا اور اس وقت اس کا انتظام اس کے پوتے کے ہاتھ میں ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: