روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے گنبد پہ لہرانے والے عَلَم کی بدولت حسینیہ فضل النساء ہمارے شہر کا مقدس ترین امام بارگاہ بن گیا ہے(انتظامیہ حسینیہ فضل النساء)

پانچویں سالانہ جشن امیر المومنین(ع) کی تقریبات کے ضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے گنبد کے عَلَم کو حسینیہ فضل النساء کو ہدیہ کیا گیا اور حسینیہ میں امام حسین علیہ السلام کی رمزی ضریح پہ آویزاں کر دیا گیا۔

اس تقریب کے بعد اہل کلکتہ کے دینی جذبات دیکھنے کے قابل تھے وہاں حسینیہ فضل النساء کی انتظامیہ اس عَلَم کو اپنے اور حسینیہ کے لیے قابل فخر قرار دے رہی تھی حسینیہ فضل النساء کی انتظامی کمیٹی کے رکن سید مختار حسین زیدی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حسینیہ فضل النساء کے علاوہ بھی اس شہر میں بہت سے امام بارگاہ ہیں لیکن روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے گنبد پہ لہرانے والے عَلَم کی بدولت حسینیہ فضل النساء ہمارے شہر کا مقدس ترین امام بارگاہ بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ حسینیہ فضل النساء کلکتہ کا سب سے پرانا امام بارگاہ ہے اور اس کی تعمیر کو 150 سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: