روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل کا اسمبلی ارکان کے ہمراہ مختلف پروجیکٹس کا دورہ.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر نے بروز اتوار 18 رجب 1438 ھ بمطابق 16 اپریل 2017ء کو کربلا کی اسمبلی کے ممبران کے ہمراہ روضہ مبارک کے مختلف پروجیکٹس کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے کاموں کا جائزہ لیا۔

اس وفد نے روضہ مبارک کے کچھ سکولوں، الکفیل آٹو ورکشاپ، العباس رہائشی کالونی اور چند دیگر منصوبوں کو قریب سے دیکھا اور وہاں ہونے والے کاموں کو مزید بہتر بنانے کے لیے احکامات جاری کیے۔

اسمبلی ممبران نے روضہ مبارک کے تمام پروجیکٹس کو بہت سراہا اور انہیں حکومت کے لیے قابل تقلید قرار دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: