حضرت امام موسیٰ کاظم(ع) کی شہادت کا پُرسہ پیش کرنے کی خاطر کاظمین آنے والے زائرین کیلئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی خدماتی کاوشیں.....

حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے یومِ شہادت کے موقع پہ عزاداری کے قیام اور اس المناک دن کے احیاء کی خاطر کاظمین آنے والے لاکھوں زائرین کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ادارہ نے بہت سے خدماتی امور کو سر انجام دیا جو کہ درج ذیل ہیں:

زائرین کو حرم سے بس سٹینڈ تک پہنچانے اور واپس لانے کے لئے دسیوں گاڑیوں کو فراہم کرنا،روضہ مبارک امام موسی کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) کی زیارت کے لئے آنے والے زائرین کی سیکورٹی، طبی سہولیات، کھانے و پانی کی فراہمی اور دوسری خدماتی امور سرانجام دینا شامل ہے۔ کاظمین میں زائرین کی خدمت کی خاطر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام سیکشنوں سے افراد کو لیا گیا۔

اس المناک مناسبت کے احیاء کے لئے عراق کے دوسرے شہروں اور لبنان، بحرین، سعودیہ، ایران، پاکستان، ہندوستان اور بہت سے دوسرے ملکوں سے زائرین کی بڑی تعداد کاظمین آئی تھی.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: