حضرت امام موسیٰ کاظم(ع) کے رمزی تابوت کی برآمدگی اور مراسم زیارت کا اختتام.......

اس میں کوئی شک نہیں کہ ہزاروں سال گزرنے کے باجود بھی اہل بیت علیھم السلام کے چاہنے والوں کے دلوں میں حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی درد ناک شھادت کا مداوا نہیں ہو سکا اور اس دکھ سے بننے والے زخم آج بھی اسی طرح سے تازہ ہیں کہ جیسے ان کی آنکھوں کے سامنے امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کا زنجیروں میں جکڑا ہوا لاشہ مزدور اٹھائے ہوئے لا رہے ہیں.

ہر سال کی طرح اس سال بھی لاکھوں مومنین حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کا رمزی تابوت ہاتھوں پہ اٹھائے ہوئے روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم و امام محمد تقی علیھما السلام میں داخل ہوئے کہ جہاں ایک مجلس عزاء کے بعد مراسم زیارت کے اختتام کا اعلان کیا گیا.
عراق کے مومنین کئی کلو میٹر دور سے اس تابوت کو اٹھائے ہوئے ماتمی جلوس کی صورت میں حرم میں آتے ہیں اور پورے راستے میں نوحہ خوانی اور ماتم کرتے ہیں.

اس المناک سانحہ کا پرسہ پیش کرنے کے لیے گزشتہ کئی دنوں سے ملک کے کونے کونے سے زائرین کاظمیہ آ رہے ہیں اور ایک محدود اعداد و شمار کے مطابق دسیوں لاکھ زائرین گزشتہ ہفتہ سے اب تک کاظمیہ میں داخل ہو چکے ہیں.
زائرین کی خدمت کے لیے ہزاروں رضا کاروں نے روضہ مبارک اور اس کے اردگرد کے علاقہ میں متعدد خدمات سر انجام دیں. اور اسی طرح تمام مقدس روضوں کے خدام کی بڑی تعداد نے بھی اس زیارت کے دوران روضہ مبارک میں اپنے فرائض سر انجام دئیے.
یہ بات واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے کاظمیہ آنے والے زائرین کو بہتر سے بہتر خدمات مہیا کرنے اور تمام مقدس روضوں کے درمیان تعاون و ارتباط کی روح کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے مختلف سیکشنوں میں کام کرنے والے خدام کی بڑی تعداد کو کاظمیہ بھیجا ہے کہ جو امام موسی کاظم علیہ السلام کی شھادت کے ایام میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
اس کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے زائرین کو مفت ٹرانسپورٹ اور دیگر خدمات کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنی گاڑیاں بھی کاظمیہ بھیجی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: