آج بروز پیر26رجب 1438هـ (24اپریل 2017ء) کو روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کی نئی ضریح کا تنصیب کے بعد ایک عظیم الشان تقریب میں باقاعدہ افتتاح کیا گیا کہ جس عراق اور بیرون ملک سے آئی ہوئیں سینکڑوں نامور شخصیات اور ہزاروں مومنین نے شرکت کی۔
اس نئی ضریح کو اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) کے حکم پر قم میں بنایا گیا اور اس کے بنانے میں چار سال کا عرصہ صرف ہوا۔ اس ضریح کو بنانے کے لیے برما کی گیارہ ٹن عمارتی لکڑی، ساڑھے چار ٹن چاندی، ستر کلو سونا اور تین ٹن تانبا استعمال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ضریح میں موجود قبروں پر نشان قبر کے طور پر لکڑی کے پانچ صندوق بھی بنا کر رکھے گئے ہیں۔
واضح رہے عالمی دہشت گردوں نے روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کو بم دھماکوں سے شہید کر دیا تھا جس کے نتیجہ میں ضریح بھی تقریبا تباہ ہو گئی تھی۔